ترجمان وزار خارجہ اسماعیل بقائی نے بدھ 13 نومبر 2024 کو ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین جابری انصاری سے ملاقات کی۔
انھوں نے اپنے اس دورے میں ارنا کے نیوز روم سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اس اہم نیوز ایجنسی میں خبریں تیار اور نشر کئے جانے کے عمل کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ارنا کے نیوز روم کے کارکنوں اور نامہ نگاروں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
یاد رہے کہ اسماعیل بقائی نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے حکم سے 2 اکتوبر 2024 سے ترجمان وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ اس سے پہلے نائب وزیر خارجہ تھے۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی 2018 سے 2022 تک اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب، اس سے پہلے 2011 سے 2015 تک وزارت خارجہ کے لیگل سیل کے سربراہ اور 2006 سے 2010 تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی لیگل کمیٹی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے رہ چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ